قادیانیوں کے متعلق ذہن میں آنے والے سوالات کےجوابات - Islamic Knowledge

قادیانیوں کے متعلق ذہن میں آنے والے سوالات کےجوابات


قادیانیوں کے متعلق ذہن میں آنے والے  سوالات کےجوابات

قادیانیوں کے متعلق ذہن میں آنے والے  سوالات کےجوابات

 قادیانیت موجودہ دور کا سب سے خطر ناک فتنہ ہے ۔ یہقادیانی لوگ مسلمانوں کے ہی روپ میں مسلمانوں کے ایمان کو لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اپنے  جھوٹے اخلاق ،منافقانہ ہمدردیسے وہ مسلمانوں کو دھوکہ دیتے ہیں ۔ 

یہ لوگ مسلمانوں کی ذہن میں طرح طرح کے اشکالات پیدا کرتے ہیں تاکہعام مسلمانوں کے ذہن میں اسلام  اور ختم ِ نبوت کے متعلق بد گمانی پیدا ہو جائے ۔قادیانیوں کے متعلقعام مسلمانوں کے ذہن میں جو سوالات پیدا ہوتے ہیں ۔ہم اللہ کی توفیق سے وہ سوالات بھی بیان کریں گے ۔ مزید براں ہم ان سو الات کے جواب بھی دیں گے ۔

جانئے !قادیانی کس طرح مسلمانوں کو اپنے جال میں پھنساتے ہیں۔

پہلا سوال: ایک کلمہ گو کیسے کافر ہو سکتا ہے ؟

معزز قارئین!قا دیانی مسلمانوں کو اپنے دامِ تزویر میں پھنسانے کے لیئے  انہیں کہتے ہیں کہ ہم  بھی وہی کلمہ پڑھتے ہیں جو آپ پڑھتے ہیں   ۔ لہذا جب ہمارا کلمہ ایک ہے تو آپ مسلمان اور ہم کافر کیسے ہو سکتے ہیں ؟

میرے پیارے مسلمان بھائیو! آپ  اس قادیانی سے پوچھیں کہ  کلمہ گو تو ہم بھی ہیں ۔لیکن ہممرزا غلام احمد قادیانی  لعنۃ اللہ علیہ  کو کذاب اور دجال مانتے ہیں ۔ تو آپ بتائیں کہ کیا ہم کلمہ گو ہونے کے باوجود آپ کے نزدیک مسلمان ہیں ؟

یاد رکھیں ! یہاںقادیانیمرزائی دجل اور فریب سے کام لیتے ہیں ۔اکثر یہ کہہ دیتے ہیں  کہ ہاں آپ کلمہ  گو ہونے کی وجہ سے مسلمان ہیں ۔  اگر وہ ایسا کہیںتو آپ ان کے سامنے مرزا قادیانی کی   اس تحریر کو پیش کردیںجس میں اس نے یہ کہا ہے" خدا تعالیٰ نے مجھ پر ظاہر کیا ہےکہ ہر وہ شخص جس کو تیری دعوت  پہنچیاور اس نے تجھے قبول نہیں کیا ۔ وہ مسلمان نہیں ہے "

اب آپ اس سے دوبارہ  پوچھیں  کہ اب بتاؤ   کہ ہم   جو مرزا قادیانی کو کذاب اور دجال مانتے ہیں  تو کیا ہم مسلمان ہیں ؟   اور اگر ہم مسلمان ہیں تو کیا مرزا قادیانی اپنی مندرجہ بالا تحریر میں جھوٹا نہیں ؟

دوسرا سوال : کیا قادیانیت مسلمانوں کا کوئی فرقہ ہے ؟

یہ بھی سادہ لوح مسلمانوں کے لیئے   قادیانیوں کا ایک پھیلایا ہو ا جال ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ قادیانی بھی مسلمانوں کا ایک فرقہ ہے ۔ جس طرح علماء  بعض اوقات تشدد پرستی میں اپنے مخالف فرقہ کو کافر کہہ دیتے ہیں اسی طرح قادیانیوں کو بھی کافر کہہ دیتے ہیں ۔

 یاد رکھیں ! قادیانیت یہ مسلمانوں کا کوئی فرقہ نہیں ہے ۔ بلکہ یہ ایک علیحدہ مذہب  ہے ۔جس طرح سکھ  ازم ، ہندو ازم ، عیسائیت اور یہودیت علیحدہ علیحدہمذاہب ہیں ۔ بالکل اسی طرح قادیانیت بھی ایک علیحدہ مذہب ہے ۔

 اس کی وجہ یہ ہے کہ مسلمان حضرت محمد ﷺ کو اللہ کا آخری نبی اور رسول مانتے ہیں ۔ جبکہ قادیانی   یہ غلام احمد قادیانی لعنۃ اللہ علیہ کو  بھی نبی  مانتے ہیں ۔ اب اگر مرزا قادیانی بھی نبی ہے   تو اس کو نہ ماننے والا کافرہے ۔ کیونکہ تمام انبیاء پر ایمان  لانا انتہائی ضروری ہے ۔بالکل اسی طرح کہ اگر کوئی شخص کہے کہ میں محمد ﷺ کو تو نبی مانتا ہوں لیکن حضرت یوسف علیہ السلام نبی نہیں ہیں تو ایسا شخص کافر ہو جائے گا۔

اگرمرزا قادیانی جھوٹا نبی ہے تو اس کے ماننے الے  بھی کافر ہوں گے ۔ جس طرح مسیلمہ کذاب اور اسود عنسی کے ماننے والے کافر تھے۔لہذا یہ بالکل نہیں ہو سکتا کہ مرزا قادیانی کے ماننے والے اور نہ ماننے والے دونوں مسلمان ہوں ۔لہذا قادیانیت یہ اسلام کاہی کوئی فرقہ نہیں ہے بلکہ بالکل اسلام سے علیحدہ ایک مذہب ہے ۔

تیسرا سوال : قادیانی تو مرزا قادیانی کو امام مہدہ مانتے ہیں ۔ اسکا  کفرو اسلام سے کیا تعلق ہے ؟

ادھر بھی قادیانی انتہائی دجل اور فریب سے کام لیتے ہیں ۔ ابتداء میں وہسادہ لوح مسلمانوں کے سا منے یہ ظاہر نہیں ہونے دیتے  کہ وہ ملعون  مرزا قادیانیکو بھی نبی مانتے ہیں ۔ بلکہ انہیں یہ بتاتے ہیںکہ وہ مرزا قادیانی کو امام مہدی مانتے ہیں ۔ تو یہ بات سن کر مسلمان سوچ میں پڑھ جاتا ہے کہ یہ کونساختمِ نبوت کا انکار کرہے ہیں بلکہ یہ توغلام قادیانی کوامام مہدی مانتے ہیں ۔اس کا کفر و اسلام سے کوئی تعلق نہیں ؟

 میرے محترم بھائیو!آپ ان قادیانیوں سے پوچھ کر دیکھیں کہ کیا آپ مرزا قادیانی کو   نبی اور رسول مانتے ہیں ؟ یہ ختمِ نبوت پر ڈاکا ڈالنے والے لعین لوگ کبھی بھی آپ کو "ہاں"یا "ناں" میں جواب نہیں دیں گے ۔ بلکہ آپ سے یاتو کوئی سوال کردیں گے ۔ یا دوسری ادھر اُدھر  کی باتوں میں آپ کو الجھانے  کی کوشش کریں گے۔  یاپھر وہ آپ سے کہیں گے کہ   مرزا قادیانی "امتی نبی " ہے ۔

 اگر کوئی قادیانی آپ سے کہے کہ مرزا قادیانی :امتی نبی"ہے تو آپ اس سے  فورا سوال کردیں کہ کیا      جو "امتی نبی"   ہوتا ہے وہ نبی نہیں ہوتا ؟  اب قادیانی مان جائے گا کہ  "امتی  نبی " نبی ہوتا ہے ۔ تو اب آپ دوبارہ اپنا سوال دھرائیں اور پوچھیں کہ کیا مرزا قادیانی نبی ہے کہ نہیں ؟لہذا یہاں وہ لاجواب ہو کر یہ تسلیم کر لے گا کہوہ غلام احمد قادیانی کو نبی مانتا ہے ۔

لہذا یہ ثابت ہو ا کہ   قادیانی لوگ مرزا کو صرف اور صرف  امام مہدی ہی نہیں بلکہاسے اللہ کا نبی بھی مانتے ہیں ۔ لہذا کسی کو نبی   ماننا یا نہ ماننا کفر واسلام کا مسئلہ ہے جیسا کہ ہم اس بات کو پہلے ہی واضح کر چکے ہیں ۔

چوتھا سوال:جب قادیانیخود کہتے ہیں کہ وہ نبی ﷺ کا خاتم النبیین مانتے ہیں تو پھر اختلاف کس چیز کا ہے ؟

  یہ ایک اہم بات  ہے ۔ یاد رکھیں کہ قادیانی نبی ﷺ کو خاتم النبیین مانتے ہیں لیکن آخری نبی نہیں مانتے ۔ وہ لفظ"خَاتَم"ترجمہ آ خری نہیں بلکہ وہ اس کا معنیٰ "اعلیٰ" کرتے ہیں ۔  جو کہ قرآن  مجیدکے معانی میں صریح تحریف ہے اورچودہ صدیوں میں کسی بھی مفسر نے بھی  لفظ"خَاتَم"کا ترجمہ"اعلیٰ" نہیں کیا ہے ۔

 جہاں تک قادیانیوں کے بیعت فارم کا تعلق ہے کہ ان کے بیعت فار م میں لکھا ہے کہ وہ نبی ﷺ کو خاتم النبیین مانتے ہیں ۔ تو اس  حوالے سے عرض ہے کہ  یہ بیعت فارم  1899ءمیں بنایا گیا تھا ۔اس وقتمرزا قادیانی کا دعویٰ صرف امام مہدی ہونے کا تھا ۔پھر 1891ء میں  اس نے مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا  ۔ اور 1901ء میں نبی اللہ کا ہونے کا دعویٰ کیا ۔اور خدائی کا دعویٰ بھی کیا ۔

   مرزے کے ان  مختلف موقفات کے سببان کے بیعت فارم جو کہ امام مہدی کے متعلق تھا اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔  کیونکہ اس وقت مرزا قادیانی خود  ختمِ نبوت  کے منکر کو  کافر جانتا تھا ۔   ویسے بھی بیعت فارم میں مو جود "خَاتَم"کے لفظ سے وہ آخری نبی مراد نہیں لیتے ۔ بلکہ اپنی من مرضی کا معنیٰ لیتے ہیں جیسا کہ ہم نے پہلے واضح کیا ہے ۔

پانچواں سوال: جسے اللہ امام بنائے کیا وہ نبی ہوگا یا نہیں ہوگا؟

 میرے بھائیو! یہ  بالکل بے تکی بات ہے کہ جسے اللہ امام بنائے وہ نبی بھی ہوگا ۔ اللہ نے سورۃ القصص میں فرماتے ہیں : وَجَعَلْنَاهُمْ أَئِمَّةً يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا يُنْصَرُونَ۔ہم نے  انہیں ایسا امام بنادیا کہ  جو لوگوں کو جہنم کی طرف بلاتے ہیں ۔ اور قیامت کے دن ایسے لوگوں کی مدد نہیں کی جائے گی۔(سورۃ القصص، آیت نمبر:41)

 اب یہاں بھی اللہ نے امام ہی بنا یا ہے لیکن وہ نبی نہیں ہے ۔ کیونکہ نبی جنت کی طرف بلاتا ہے  جبکہ یہ جہنم کی طرف بلاتے ہیں ۔  لہذا ثابت ہوا کہ جسے اللہ امام بنائے وہ امام مہدی کی طرح ہدایت یافتہ بھی ہو سکتا ہے اور ملعو ن مرزا غلام احمد قادیانی کی طرح گمراہی کا امام بھی ہو سکتا ہے ۔ دونوں صورتوں میں اس کا نبی ہونا ضروری نہیں ہے ۔

محترم قارئین ! اللہ کی خاص مدد سے ہم نے آپ کے سامنے اختصار کے ساتھ قادیانیوں کے  متعلق ذہن میں ابھرنے والے چند اشکالات کا جواب  دیا ہے ۔  امید کرتے ہیں آپ    ان باتوں کو ذہن  رکھتے ہوئے قادیانیوں کے طریقہ تبلیغ  اور ان کی سر گرمیوں پر گہری نظر رکھ سکیں گے ۔   اللہ ہمیں دین کا خادم بنائے اور  ہم سے اپنے دین کی تقویت کا کام لے لے ۔ آمین !


No comments:

Post a Comment